ایڈیشنل سیشن جج سمیت 4 افراد ڈوب گئے

جہلم (پی این آئی)جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ راجا مبین کیانی سمیت 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔مظفر گڑھ میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج راجا مبین کیانی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے آبائی شہر سوہاوہ میں آئے ہوئے تھے۔ڈیم میں نہاتے ہوئے راجا مبین، ان کا بیٹا، بھانجا اور بہنوئی بھی ڈوب گئے۔ریسکیو ٹیم نے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close