استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ سیاسی سر گرمیاں شروع کر دیں

لاہور( پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ سیاسی سر گرمیاں شروع کر دی ہیں ،لاہورکی اہم شاہراہوں پراستحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرزآویزاں کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں لبرٹی، مین بلیووارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروزپور روڈ اور دیگر شاہراہوں پر پارٹی پراستحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان بھی کیا جارہا ہے ۔استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پارٹی جلد سیاسی میدان میں اترے گی،جہانگیر ترین،عبدالعلیم خان کی قیادت میں آنے والا وقت ہماراہوگا، ہم بکھرے ہوئے خوابوں کوتعبیر دینے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close