تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

کراچی (پی این آئی) اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اگر ملک آگے چلانا ہے تو ان واقعات میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت گھروں میں سکون اور امن سے رہتے ہیں،ہم ملک کو نازک دور سے نکال کر رہیں گے۔ کراچی میں پاکستان کی سیاست ہو گی اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ نذر گوندل کا نے کہا کہ نو مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،جبکہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ہمایوں اختر نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غلام سرور خان نے کہا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں آئے ہوئے 50 سال ہو چکے ہیں، جہاں تک 9 مئی کے واقعات کا تعلق ہے۔

بحیثیت ایک پاکستانی، افواجِ پاکستان کی ملکی بقا و سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس اور میانوالی بیس پر حملہ کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ حملہ آوروں نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے دل پر اور پاکستانیت پر حملہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں