6 اہم سیاسی رہنمائوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 6 اہم سیاسی رہنماں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ سیاسی رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز سیاست خصوصا 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، سابق صدر لاہور، سابق چیئرمین زکو و عشر اور امیدوار این اے 127 شبیر سیال،

سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور امیدوار این اے 118 میاں سلمان شعیب، امیدوار پی پی 154 محمد علی خان شامل ہیں۔ پارٹی الیکشن سٹریٹجی پلانر، پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی، سابق صدر آئی ٹی ایف کرامت علی ، سابق پارٹی صدر کینٹ، امیدوار پی پی 155 میجر (ر)جاوید ضمیر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے اس لیے وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close