اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی۔اپنے بیان میں نذر گوندل نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں