فوجی عدالتوں میں کسی سویلین کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں یقین دہانی

اسلام آباد(پی این آئی)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان کو فوج کے زیرحراست افراد سے متعلق 3 یقین دہانیاں کروا دیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کی طرف سے دی گئی 102افراد کی فہرست اٹارنی جنرل کو واپس کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صحافیوں اور وکلا سمیت ریاست کا ہر شہری عزت اور احترام کا مستحق ہے۔

اٹارنی جنرل نے فوج کے زیرحراست افراد سے متعلق 3 یقین دہانیاں کروا دیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ نہ ہی زیرحراست کسی فرد کا فوری ٹرائل ہو گا نہ ہی سمری ٹرائل ہو گا، کسی بھی زیرحراست شخص کو سزائے موت نہیں دی جائے گی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ وکیل کرنے کا موقع دیا جائے گا اور لواحقین کو بیان کی کاپی بھی فراہم کی جائے گی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم آپ کے اس بیان کو عدالتی آرڈر کا حصہ بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close