سارے خدشات دور ہو گئے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف صرف (ن) لیگ نہیں، پیپلزپارٹی کے بھی وزیراعظم ہیں، ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے، ان سے بہتر وزیراعظم نہیں دیکھا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریاستی اداروں نے مل کر کام کیا،

وزیراعظم شہباز شریف وعدے پورے کرتے نظر آ رہے ہیں، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تباہی خود اپنی آنکھوں سے دیکھی، سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گالی گلوچ والی سیاست نہیں، شہید بے نظیر نے تربیت دی کہ بڑوں کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بچپن سے جانتا ہوں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے مسائل کی درست نشاندہی ضروری ہے۔ وزیراعظم ملک کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں، وہ نیک نیتی سے کام کرتے ہیں، میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا۔ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے وہ یاروں کے یار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والے ہمارے سیاسی یار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close