پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی، لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں ، مرکزی قیادت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سی ای سی رکنیت بھی معطل کی جائے۔ خیال رہے کہ رانا فاروق کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے ، ایسا نہ ہونے پر انہوں نے پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close