حکومتی عہدہ چھوڑوں گا یا نہیں؟ عون چوہدری نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) حکومتی عہدہ چھوڑوں گا یا نہیں؟ عون چوہدری نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ میں پارٹی قیادت کے ہر حکم کے تابع ہوں، لندن سے واپسی پر میں استعفیٰ جہانگیر ترین اور علیم خان کو پیش کردوں گا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں علیم خان نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو حکومتی بینچوں سے الگ ہونے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close