لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے پرویز الٰہی کو بی کلاس فراہم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، اس دوران چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے حال احوال دریافت کیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی حالات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور امکان ہے کہ چوہدری پرو یز الٰہی جلد ہی (ق )لیگ میں واپس آ جائیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین آپس میں نہایت قریبی رشتہ دار بھی ہیں اور جیل میں ممکنہ طور پر بطور اہل خانہ بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت اور سالک حسین کو ملوانے لیکر گئے ہیں، مگر وکیلوں اور والدہ کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، اب یہ ہمیں کہیں گے کہ اس ہفتے کی خاندان والوں کی ملاقات کروا دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں