پرویز الٰہی دراصل ق لیگ کا حصہ ہیں، قریبی شخصیت کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی کی صحت ٹھیک نہیں ہے ان کے پاؤں پر سوجن ہے۔

انہوں نے کہا ’’پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، ہمارے خاندان پر پہلے بھی مشکل وقت آتے رہے ہیں‘‘ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملاقات کے دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، پرویز الٰہی سے قریبی رشتہ داری ہے جس کی وجہ سے ان سے ملاقات کے لیےآیا ہوں ۔ نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سےپرویز الٰہی کے سیاسی مستقبل کے سوال پرچوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ہماری جماعت کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close