سڑک پر گاڑی دھونا اور پانی ضائع کرنا مسلم لیگی اہم ترین رہنما کو مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت میں سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر سابق مسلم لیگی ایم این اے انجم عقیل کو سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا۔ انجم عقیل خان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ سی ڈی اے عقتل انجم خان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔عقیل انجم خان نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا۔

سابق ایم این اے انجم عقیل نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی۔سابق ایم این اے کو 23 جون کومجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوکراصل حقائق بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پانی ضائع کرنے کا واقعہ ناظم الدین روڈ ایف الیوان کے گھر پر پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close