عمران خان سے ملاقات کر کے جانے والے 27 پی ٹی آئی کارکن راستے میں گرفتار کر لیے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے جیل سے رہائی کے بعد زمان پارک میں عمران خان سے ملنے والے 27 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکن جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔۔۔۔

ملاقات کے بعد جب یہ لوگ واپس جانے لگے تو شہر میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔۔۔تفصیل کے مطابق گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کارکنوں کا تعلق ضلع قصور، لاہور، گوجرانولہ اور سرگودھا سے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close