میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی نے فیصلہ سنا دیا

ملتان(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل آستانوں پر حاضریاں دوں گا پھول چڑھاؤں گا۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا ہے بے گناہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا تو بےگناہوں کو چھوڑ دیں۔

میری بیٹی وکلا سے ملی، جیلوں کے چکر لگائے،ڈٹ کر کھڑی رہی۔مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کیے گئے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئی ہیں، مجھ پر 1 دفعات بھی ثابت نہیں کرسکتے، انتظامیہ میں کچھ تو خوف خدا ہونا چاہیے تھا،شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔اس سے قبل پارٹی چیئرمین بنائے جانے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے ردعمل دے دیا۔شاہ محمود قریشی سے صحافی نے کہا کہ مبارک ہو آپ چئیرمین بننے جا رہے ہیں۔جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جہاں ہوں بحثیت وائس چئیرمین بہت مطمئن ہوں۔۔ خیال رہے کہ لے جیل سے رہا ہونے کے بعد اگلے ہی روز بھی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے حوالے سے خبریں آئیں وہ ملاقات تلخی پر اختتام پذیر ہوئی، تاہم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ تلخی کی بھی تردید کر دی۔

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی سے کیسی میٹنگ رہی؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کیسی میٹنگ ہونی تھی، بیچارے کو ایک مہینہ جیل میں رکھا ہے، انڈر ایج بچوں کو بھی پکڑا ہوا ہے، شاہ محمود قریشی نے یہ فارمولا دیا کہ ظلم ہو رہا ہے ان کو باہر لانا ہے، شاہ محمود قریشی فارمولہ لیکر آئے کہ اپنے لوگ ہم نے جیلوں سے نکالنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close