اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (ن) لیگ کا بوجھ نہیں اٹھائے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی ہے اور غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں، ملک میں الیکشن وقت پر ہونے چاہیے اور نگران حکومت آنی چاہیے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت آئینی بحران کا سامنا ہے، عدم اعتماد کے ذریعے کسی کو گھر بھیجنا جمہوری عمل ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ’میں کلاں ہی کافی ہاں‘ کہنے والوں سے کسی نے گن پوائنٹ پر استعفیٰ نہیں لیا تھا، انہوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیے پھر واپس آنا چاہتے تھے، ملک میں تمام بحرانوں کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں، 2 صوبوں میں الیکشن میں جاتے تو وفاقی حکومت کی کیا حیثیت رہ جاتی؟ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی ہے اور غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں، ملک میں الیکشن وقت پر ہونے چاہیے اور نگران حکومت آنی چاہیے، موجودہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے اور معاشی حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکل کر سیاسی عمل سے علیحدہ ہوگئی، میری سابق جماعت نے خود اس طرح کا اسپیس چھوڑا، اس اسپیس کو پُر کرنے کیلیے کسی کو تو آگے آنا تھا، اس وقت پارلیمنٹ سنسان ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پاکستان استحکام پارٹی میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ مل گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پاکستان استحکام پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں