اعظم خان کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے اہم انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے لاپتا ہونے کے کیس میں وفاقی پولیس کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اپنی مرضی سے غائب ہوئے ہیں، پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے۔

اعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایک روز قبل لاپتا ہوگئے تھے، ان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے درخواست دے رکھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close