نگران پنجاب حکومت کی جانب سے 9مئی کیسز کی نمائندگی کرنیوالی بڑی شخصیت عہدے سے مستعفی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شان گل کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری کی تھی۔شان گل لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں۔شان گل 9 مئی کے کیسز کے حوالے سے پنجاب حکومت کی نمائندگی کر رہے تھے۔

استعفیٰ کی کاپی نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو بھجوادی، ان کی تعیناتی نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کی تھی ۔ استعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہات کو بتایا گیا ہے۔شان گل نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض ادا نہیں کر سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اس حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ معروف قانون دان شہزاد الہی نے بھی کچھ عرصہ پہلے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ آج ایڈوکیٹ جنرل بنجاب نے استعفی دے دیا۔ اصول پسند لوگ موجودہ حکومت کے گندے نظام میں کہاں چل سکتے ہیں۔ ۔خیال رہے کہ 24 مارچ کو اٹارنی جنرل پاکستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی نے عہدے سے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے۔ واضح رہے کہ بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو 2 فروری کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا ان کا اسٹیٹس اور رینک وفاقی وزیر کے برابر تھا۔دوسری جانب 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے گرفتاریوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی نگران کابینہ کا ایک اہم اجلاس 19جون بروز پیر طلب کر لیا ہے ۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کریں گے ۔اجلاس میں مالی سال 2023-24کے بجٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں نگران کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close