اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

راولپنڈی(پی این آئی)کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے قریب بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 5 خواتین اور 3بچے بھی شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہیں، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا ہے۔نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے اور ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں