میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ ڈالنے کے لیے نہ پہنچنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔۔۔۔۔۔تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 11 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اراکین کے نہ پہنچنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی آج شام 5 بجے تک رپورٹ صدر پی ٹی آئی سندھ کے حوالے کرے گی۔۔۔۔۔

قائم کی گئی کمیٹی میں خرم شیر زمان، ارسلان گھمن، عطاء اللّٰہ خان، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، سعید آفریدی ، راجہ اظہر، ڈاکٹر شہاب امام اور ایڈووکیٹ شجاعت علی خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کمیٹی ووٹ نہ دینے والے تمام یو سی چیئرمین کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کرے گی اور یو سی چیئرمین کے خلاف تمام قانونی آپشن سے بھی پارٹی کو آگاہ کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close