سابق وزیراعظم نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری جاری کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے نے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا، نواز شریف نے بی اے 1968 میں کیا، ڈپلیکیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے، ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کیا۔ نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی ڈگری گم ہوگئی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈپلیکیٹ ڈگری اپلائی کیا ، نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close