جج کی نمبر پلیٹ، غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرنے والا ایکسائزافسر فراڈ میں ملوث نکلا

فیصل آ باد (آئی این پی ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور موٹربرانچ کا سربراہ جج کو الاٹ کی گئی نمبر پلیٹ استعمال کرنے لگا ۔ ڈیفالٹرگاڑیوں کیخلاف آپریشن کرنے والا افسر ایڈیشنل سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کو الاٹ کی گئی نمبرپلیٹ استعمال کرنے لگا،گاڑی نمبرایل ای جی 3714ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کوالاٹ ہوا، ایکسائز ریکارڈ کے مطابق جج کی جانب سے نمبراستعمال نہ کرنے الاٹ شدہ نمبراستعمال نہ کرنے پرریمووکردیاگیا،

ایکسائز ڈائریکٹر ریجن سی محمد آصف ایل ای جی 3714 سیاہ رنگ کی گاڑی پر آفس آتے جاتے ہیں محمد آصف کوفرید کورٹ ہاوس اس گاڑی پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے بتایا کہ اس معاملہ پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close