روس سے آنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں کتنا سستا ہے؟ وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے جھوٹ اور پراپیگنڈے میں قوم کا وقت ضائع کیا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا اور معیشت کا بیڑا غرق کیا، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن قبول کرلیں اور امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا۔۔۔۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے روس سے تجارت پر امریکا نے ان کی حکومت ہٹوائی، انہوں نے روس سے دمڑی کی چیز نہیں خریدی،

روس سے تیل کی خریداری کے معاملات ہم نے طے کیے، روس سے آنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close