فرانس میں جنرل باجوہ کی ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت ہوگئی، تصویر بھی منظرعام پر

لاہور (پی این آئی )کچھ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ پیرس میں افغان شہری نے شدید بدتمیزی کی اور ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔ اس حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ قمر جاوید باجوہ کیساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو وہ فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیوں پر تھے اور ویڈیو میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ بیٹا اور بہو گاڑی لینے کیلئے پارکنگ کی طرف گئے ہوئے تھے ۔

پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر فرانسیسی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اس افغان شہری کی شناخت کر لی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close