حکومت نے وقت پر الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام انتخابات کیلئے رقم مختص کر دی ہے تو الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے کسی نمائندے نے الیکشن تاخیر سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،کسی جماعت نے بیان دیا ہے تو یہ ان کا اپنا بیان ہو گا۔

بجٹ میں عام انتخابات کیلئے رقم مختص کر دی ہے،رقم مختص کر دی ہے تو انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اب معاشی قوت بھی بننا ہے،ترقیاتی کام ہوں گے تو معیشت کا پہیہ چلے گا۔ معاشی استحکام ہو چکا ہے اور بجٹ میں تمام اہداف حقیقت پسندانہ مقرر کیے گئے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،ڈیفالٹ کی رٹ لگانے والے خود اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔جی ڈی پی پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں ساڑھے تین فیصد جی ڈی پی کا ہدف با آسانی حاصل ہو جائے گا،آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی ساڑھے تین فیصد رہے گی۔ حکومت کے کل اخراجات 14 ہزار 400 ارب روپے ہیں،آمدن کا ہدف 9 ہزار200ارب مقرر کیا ہے، بجٹ کے اعداد و شمار حقیقی اور قابل عمل ہیں اور اس حوالے سے کاروباری طبقے کے تحفظات دورکیے جائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پوسٹ بجٹ میڈیا ٹاک کا مقصد ابہام دور کرنا ہے،نجی شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، بجٹ کے بعد ایف بی آر میں دو کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر بزنس اور ٹیکنیکل کمیٹیوں کا آج اعلان کریں گے۔ دونوں کمیٹیاں پیر سے کام شروع کر دیں گی،بجٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے کاروباری طبقے کے تحفظات دور کریں گے،کمیٹیاں بجٹ کی منظوری تک کام کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close