پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنما لاپتہ ہو گئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اکرم چیمہ اور عابد جیلانی گذشتہ رات سے لاپتہ ہیں ، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماراجہ اظہرکا کہنا ہے کہ اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور عابد جیلانی چئیرمین شاہ فیصل ٹاون ہیں، دونوں رہنما گذشتہ شب ادارہ نور حق میں اجلاس میں موجود تھے، راجہ اظہرکاکہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ہمارے رہنماوں کو اغواء کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close