پہلی ملاقات میں تلخی کے باوجود شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے پھر ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

لاہور (پی ٹی آئی) جیل سے رہائی کے فوری بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پہلی ملاقات میں تلخی کے باوجود وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے دوبارہ ملاقات کی ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قید کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ منگل کی شام جیل سے رہائی کے بعد بھی شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔۔۔۔

شاہ محمود قریشی کے ملتان میں انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران عمران خان کو کہا تھا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر بیان بازی بند کر دیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس قیادت سنبھال لینا، یہ مشکل وقت ہے اور اس وقت جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close