بجٹ پیش کرتے ہی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی)بجٹ پیش کرتے ہی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ بجٹ پیش کرنے والے دن ہی حکومت کو 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ برائے مالی سال 2023 ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے والا بجٹ قرار۔

سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے والا بجٹ ہے، ہماری آمدن اٹھنی جبکہ خرچہ روپیہ ہے۔آج وزیر خزانہ نے جو بجٹ پیش کیا، اس بجٹ کے مطابق آج ہی حکومت کو 3 ہزار 300 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ صوبوں کو پیسے دینے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس کل 6800 ارب روپے کی کمائی ہو گی، جبکہ صرف سود کی مد میں 7300 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، پاکستان اس وقت قرضوں کے جال میں پھنس چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close