جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم ہو گئے، فیس بک پوسٹس کو 25 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد پارٹی کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ہوئی۔ جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

فیس بک پر محض 17 گھنٹے میں 1 لاکھ سے زائد لائیکس، 1 لاکھ سے زائد کمنٹس کا نیا ریکارڈ سامنے آیا۔جہانگیر ترین کی فیس بک پر لگائی پوسٹس کو 25 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، پیچ کے فالورز کی تعداد 40 لاکھ ہو گئی۔ ٹویٹر پر صرف ایک روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے لئے 25 ہزار سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ جماعت کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سب سے پہلے نمبر پر رہا۔ انسٹا گرام پر بھی صرف 1 دن میں 1 ملین سے زائد بار ویڈیوز کو دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close