70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں

اسلام آباد (پی این آئی)یوتھ پروگرام کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوتھ پروگرام کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں۔ نجی ٹی ویکے مطابق عام عوام کو ریلیف دینے کے لیے 80 ارب کے اسپیشل منصوبوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویمن ان پاور کے لیے 5 ارب کا خصوصی اینیشیٹو لیا گیا ہے،

لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ بجٹ رینویو کیا گیا ہے، بچوں خواتین اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے 80 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں