9 مئی، مردان میں ہونیوالے واقعہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ویڈیو میں موجود بندہ کس کا خاص آدمی نکلا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

مردان (پی این آئی)9 مئی کو مردان میں ہونے والے سانحے کے دن کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکرٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کوحملے کیلئے پنجاب رجمنٹ سینٹرلیکرگیا جو راستے بھر حملہ آوروں کو شہ دیتا رہا۔ شرپسند نے کینٹ کے اندر گھسنے کے احکامات دیے اور شیربہادر مہمند نے حملہ آوروں سے کہا کہ فائر کیا جائے تو فوجیوں کو نشان عبرت بنانا ہے۔

دوسری جانب جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسندکی شناخت اور شواہد سامنے آگئے۔لاہور کے رہائشی پی ٹی آئی کے متحرک رکن ارضم جنید نے پاک فوج اور اعلیٰ قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے ارضم نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تب سے پارٹی چیئرمین کا بیانیہ فوج کے خلاف شدید تھا۔شرپسند نے بتایا کہ یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری ہمیں حملہ کرنے کے لیے کور کمانڈ ہاؤس لے کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close