پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی اہم ترین وکٹ گرا دی

فیصل آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی۔ فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

این اے 109 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم طاہر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کی سیٹ جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفہ دیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 15 کونسلروں نے کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلرز نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک اور دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، شدت پسندی، گھیراؤ جلاؤ اور ملکی املاک پر حملوں کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے، تحریک انصاف کے ذمہ داروں کا طرز عمل افسوس ناک ہے۔ کونسلرز نے مزید کہا ہے کہ افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں، پی ٹی آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں سے تنگ آ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close