لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے۔
Launching new parties full of people that are coming after forced divorces is not the solution to problems Pakistan faces.
Call fresh, free and fair elections. Let the people of Pakistan choose their representatives. pic.twitter.com/fDRlb6tW0y— PTI (@PTIofficial) June 8, 2023
آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے آج استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ، جہانگیر ترین کی جماعت میں عبدالعلیم خان ، فواد چوہدری ، عمران اسماعیل ، علی زیدی ، مراد راس اور فیاض الحسن چوہان سمیت تحریک انصاف کے سابق اراکین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں