پی ٹی آئی کے منحرف سینئر رہنما نے اپنا گروپ توڑ دیا، کون کہاں جائے گا؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ سب دوستوں کی مرضی ہے وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا لیکن اب انہوں نے گروپ ختم کرنے کا اعلان کر کے تمام ساتھیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close