عمران اسماعیل اور علی زیدی سمیت کون کون جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گیا؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

لاہور (پی این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ جہانگیر ترین نےعلیم خان کی رہائشگاہ پر ہونیوالےعشایئے میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ، اس موقع پر سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ،

عشائیے میں عمران خان کے قریب ترین سمجھے جانے والے سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل، فواد چوہدری ، علی زیدی ، عامر کیانی اور محمود مولوی بھی موجود تھے ۔سابق صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں