اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جہانگیر ترین نئی پارٹی بناسکتے ہیں نہ پارٹی کی صدارت کرسکتے ہیں ، نہ پارٹی عہدہ رکھ سکتے ہیں، نئی جماعت بنتی ہے تو اس کا صدر جہانگیر ترین نہیں کوئی اور ہوگا،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو واپس اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا،
عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کا بہت افسوس ہوا ہے، عطا تارڑ نے قتل کا الزام عمران خان پر لگاکر بہت غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں