اسلام آباد (پی این آئی )تیسرے کاروبار ی روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 286روپے 50پیسے کا ہو گیا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286.30 روپے تک ٹریڈ ہوا،اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے سے کم ہوکر 300 روپے تک گرگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں