اسلام آباد (پی این آئی) رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی 2 یا 3 حصوں میں بٹ سکتی ہے۔۔۔۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک میڈیا بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹوٹنے کے بعد پی ٹی آئی کا ایک حصہ پیپلز پارٹی میں جائے گا کیوں کہ ان کے پاس گنجائش ہے، دوسرا حصہ جہانگیر ترین کے پاس جائے گا اور تیسرا حصہ پی ٹی آئی کے طور پر ہی برقرار رہے گا۔۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی ان کی جگہ پارٹی چلائیں گے۔۔۔۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کا تھا لیکن 9 مئی کے بعد حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں