جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جہانگیر ترین کی جانب سے تین سے چار روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اورپاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق دونوں نام ابھی حتمی نہیں

مشاورت کر رہے ہیں، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے،کوئی اور نام بھی سامنے آسکتا ہے، اعلان مشاورت کے بعد ہی کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کوپارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے، لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کریگی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close