چوہدری پرویز الٰہی رہا ہوتے ہی تیسرے مقدمے میں گرفتار

گوجرانوالہ (پی این آئی) دو مقدمات میں بری ہونے کے بعد محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو جعلی بھرتیوں کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 جعلی بھرتیاں کیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا، عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔ پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں، مقدمہ نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔ مقدمہ نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک 10 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کےعوض 2 ارب روپے رشوت لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close