پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، ایک اور اہم سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نےپارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان حلقہ این اے 31سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،

ہم سیاسی مقاصد کی خاطر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ نو مئی جیسے دلخراش واقعات کے بعد وہ ایسی پارٹی کا مزید حصہ نہیںرہ سکے جو ہمارے قومی اداروں پرحملوں میں ملوث ہو ۔ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close