چوہدری پرویزالٰہی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد مکمل فٹ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں میں رکھا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد دو گھنٹے کےدوران انہوں نے پانی کی تین بوتلیں نوش کیں اور مغرب اور عشا کی نماز ادا کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیکل چیک اپ کے لیے سروسز اسپتال سے آئی میڈیکل ٹیم بھی چوہدری پرویز الٰہی کا معائنہ کرکے واپس لوٹ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کےبعد انہیں مکمل فٹ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ دل کے مریض ہیں ،ذاتی معالج کے سوا کسی اور ڈاکٹر کی دوائی نہیں لیں گے تاہم اینٹی کرپشن حکام نے ان کے ذاتی معالج کو بلایا جو ان کی ادویات بھی ساتھ لے آئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے خود چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کا آغاز کیا، انہیں آج ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن کے متعدد مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس لینےکے الزامات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close