سینئر پی ٹی آئی رہنما سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرنے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔۔۔ لاہور پولیس کے حکام کا کہنا ہےکہ اعجاز چوہدری نے برآمد کیا جانے والا پستول فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ تفتیش کاحصہ ہوگی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہوکر احتجاج کا الزام ہے،

انہیں کچھ روز قبل جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close