لاہور (پی این آئی) عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئے ہیں ۔۔۔ عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت دن 2 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی دیگر 2 درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دن 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو نا ہے، ان کی طرف سے احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں