پی ٹی آئی کے اہم سابق وزیر کے گرد گھیرا تنگ ، بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور ( پی این آئی) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے 9مئی کے واقعات میں قتل کے نامزدملزم اسلم اقبال کے گرد گھیراتنگ کردیا۔حکام کے مطابق میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ اسلم اقبال کے بڑے بھائی کوحراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق میاں اکرم کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیاگیا، میاں اکرم اقبال کو ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ اسلم اقبال کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں کے الزام میں تھانہ سرور روڈ میں قتل،دہشتگردی کامقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close