برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی واپسی، نیب نے شیخ رشید کو آج طلب کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کو نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان واپسی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔ نیب حکام نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان واپسی کے کیس میں نیب راولپنڈی سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلب کر کے تفتیش کر چکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close