عمران خان نے جلے ہوئے ٹرکوں کی ویڈیو کیوں ڈیلیٹ کر دی؟

لاہور (پی این آئی) گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔۔۔۔۔ لیکن عمران خان کو اپنا بیان واپس لینا پڑ گیا۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے مطابق انکار پر ملک شہزاد اعوان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیے گئے، اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی۔۔۔۔۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور یہ نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے۔۔۔۔۔صارفین کی طرف سے نشاندھی اور تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔۔۔۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close