پشاور (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کئی اساتذہ نے سکینڈ شفٹ میں پڑھانا چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام کے 8 ہزار ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔۔۔۔۔بچوں کو بہتر اور زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے خیبرپختونخوا کے قبائلی اور 27 بندوبستی اضلاع کے اسکولز میں سکینڈ شفٹ شروع کی گئی تھی۔۔۔۔
اس حوالے سے جب پوچھا گیا تو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے کہا ہے کہ پروگرام کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں، تنخواہیں جلد ادا ہو جائیں گی۔۔۔۔۔ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایجوکیشن آفیسرز کو 3 کروڑ 33 لاکھ روپے دیے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں