تحریک انصاف سے تمام معاملات پر بات ہو چکی تھی لیکن۔۔۔۔ اسحاق ڈار نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف سے الیکشن کی تاریخ کے علاوہ تمام معاملات پربات ہوچکی تھی مذاکرات خوش اسلوبی سے ہو رہے تھے لیکن انہوں نے سانحہ9مئی کر دیا،

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب عمران خان کے قوم سے معافی مانگے بغیر ان سے بات نہیں ہو سکتی عمران خان سے مذاکرات اب قوم سے معافی مانگنے کے بعد ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی مانیں،وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے جو9مئی کوکیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close