جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنیوالے 20ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

راولپنڈی(پی این آئی)جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج میں دفاعی تنصیبات اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے

20ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں ہونیو الی شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی قانونی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا،ملزمان سے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close