پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے، گرفتاری کا امکان

لاہور (پی این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ہیں۔ پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں، پرویز الٰہی پر 70 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے ظہور الٰہی روڈ پر واقع پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا ہے، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ظہور الٰہی روڈ کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا ہے ، پولیس اہلکار شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد صرف ظہور الٰہی روڈ کے رہائشیوں کو ہی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پولیس نے گزشتہ رات بھی دو مرتبہ پرویز الٰہی کے گھر کی تلاشی لی تھی تاہم پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close